بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سری دیوی دبئی میں کیوں رکی ہوئیں تھیں ،سجل علی نےاداکارہ کی موت کے بعد اہم پیغام جاری کر دیا ، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ اداکارہ اپنی پینٹنگز کی نیلامی کی وجہ سے وہاں رکی تھیں۔ بالی وڈ کی چاندنی سری دیوی اداکاری کے ساتھ فارغ وقت میں پینٹنگز کرتی تھیں۔انہوں نے اداکارہ سونم کپور اور مائیکل جیکسن کی پینٹنگز بنائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ان کے رکنے کی وجہ ان کی پینٹنگز کی نیلامی تھی۔ آئندہ ماہ ہونے والی اس نیلامی میں ان کی بنائی

سونم کپور کی پینٹنگ دس لاکھ تک فروخت ہونے کی توقع ہے جبکہ مائیکل جیکسن کی پینٹنگ کی ابتدائی قیمت آٹھ لاکھ لگائی گئی ہے۔دریں اثنا پاکستانی اداکارہ سجل علی نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا ان کیلئے آخری پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔بالی ووڈ فلم’’موم‘‘میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار اداکرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی حقیقت میں سری دیوی کو اپنی ماں کا درجہ دیتی تھیں وہ ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکی ہیں کہ سری دیوی انہیں چھوڑ کر چلی گئیں، سری دیوی کی موت پر سجل علی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں نے ایک بار پھر اپنی ماں کو کھودیا‘‘۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال میں دئیے گئے انٹرویو میں سجل علی نے ایک بار پھر سری دیوی کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی مجھے اکثر فون کرتی تھیں اور ملنے کا پروگرام بناتی تھیں۔ گزشتہ برس دبئی میں منعقد ہونیوالے مسالا ایوارڈ میں میں مصروفیت کی بنا پر شرکت نہیں کرسکی تھی اور ہم مل نہیں سکے تھے جس کے بعد انہوں نے مجھے پیغام بھیجا تھا ’’میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں بیٹا‘‘۔ یہ سری دیوی کا میرے لیے آخری پیغام تھا۔سجل علی نے افسوسناک لہجے میں بتاتے ہوئے کہا کچھ دن قبل سری دیوی نے مجھے فون کیا تھا لیکن میں شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ان کا فون نہیں سن سکی تاہم میں نے انہیں دوبارہ کال کرنے کا سوچا لیکن بدقسمتی سے ہماری بات نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ سجل علی نے فلم’’موم‘‘کے دوران اپنی والدہ کو کھودیا تھا

اس وقت سری دیوی نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئیگلے لگایا تھا اور کہا تھا وہ صرف فلم میں میری ماں نہیں ہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی میری ماں ہیں۔قبل ازیں بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی صرف دل سے امیر نہیں تھیں بلکہ ان کے پاس اچھی خاصی جائیداد بھی تھی۔24 فروری کو اپنے گھروالوں سمیت مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے رخصت ہونے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کا ان کے چاہنے والوں کو اب بھی یقین نہیں ہورہا ہے۔

سری دیوی کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا جب کہ کئی بار انہوں نے فلموں میں ہیرو کے مقابلے میں بھی زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔ سری دیوی نے اداکارہ کے علاوہ بطور ماڈل بھی کام کیا جب کہ وہ فلم پروڈیوسر بھی رہ چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم’’انگلش ونگلش‘‘کے بعد ان کی سالانہ آمدنی 13 کروڑ روپے تھی جب کہ ان کی کل آمدنی247 کروڑ تھی

جس میں ان کے پرتعیش بنگلے اور مہنگی کاریں بھی شامل ہیں۔ سری دیوی کے پاس7 کاریں تھیں جن کی قیمت مجموعی طور پر 9 کروڑ تھی جن میں دو بینٹلی، اوڈیز اورفورڈز کاریں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 3 خوبصورت بنگلے تھے۔ سری دیوی بالی ووڈ کی وہ پہلی سپر اسٹار تھیں جنہوں نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کیا تھا۔ 1985 سے 1992 تک وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ تھیں۔

اس کے علاوہ سری دیوی وہ پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے لیے وینیٹی وین بنوائی جس کے بعد یہ ٹرینڈ چل پڑا اور آج تقریباً ہر اداکار کے پاس اپنی وینیٹی وین ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی موت کے بعد ان کی جائیداد ان کی دونوں بیٹیوں خوشی اور جھانوی کپور کو منتقل کی جائے گی جبکہ ان کے شوہر بونی کپور اس میں حصے دار نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…