اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ بالی وڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کی بونی کپور سے پہلے کی گئی خفیہ شادی کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے دبئی میں انتقال کے بعد پوری بالی وڈ انڈسٹری اور ان کے پرستار صدمے سے دوچار ہیں۔ وہی ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

جن میں ان کی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا جا رہا ہے۔ 13 اگست 1963 میں تمل ناڈو میں پیدا ہونے والی سری دیوی نے 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم سولہواں ساون سے کیا اور پھر مڑ کر پیچھے نا دیکھا۔54 سالہ سری دیوی کی ہلاکت کے بارے میں دبئی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل کے غسل خانے میں بیہوش ہونے کے بعد باتھ ٹب میں موجود پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔تاہم اب سری دیوی کی زندگی کے ایک بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سری دیوی نے بونی کپور سے شادی کرنے سے پہلے معروف بالی وڈ اسٹار متھن چکرا بورتے سے خفیہ شادی کر رکھی تھی۔ سری دیوی کی یہ شادی 3 سال تک قائم رہی تاہم اس کیبعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…