اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری دیوی کی موت جمیرہ ایمریٹس ٹاورہوٹل میں ہی ہوئی ،معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ واش روم میں تھیں کہ ان کی طبیعت بگڑی اور وہ وہاں گرگئیں،اداکارہ کوہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس سے پہلے ان کی موت واقع ہو چکی تھی ۔دبئی حکام کے مطابق سری دیوی کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہوگئی ہے تاہم فرانزک رپورٹ آنے میں ابھی وقت لگے گا۔جنرل ڈیپارٹمنٹ فرانزک حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈیڈ باڈی کوآج بھارت کیلئے
روانہ کیا جاسکتا ہے۔خلیج ٹائمزکا کہنا ہے کہ اگرکسی شخص کی موت ہسپتال سے باہرواقع ہوئی ہوتوان کے تمام ٹیسٹ کیلئے 24 گھنٹے درکار ہوتے ہیں اسی کے پیش نظرپولیس اپنی کارروائی کررہی ہے تاکہ تمام زاویوں سے کارروائی بھی مکمل کی جاسکے۔صحت مند اداکارہ کی موت کی کئی زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے سری دیوی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شپ دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔