دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 19 گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سری دیوی کی لاش ابھی تک رشتہ داروں کے حوالے نہیں کی گئی۔
پوسٹ مارٹم بارے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کچھ مراحل پر کام ہو رہا ہے ابھی رپورٹ مکمل ہونے کچھ وقت لگے گا۔ واضح رہے کہ سری دیوی گزشتہ شب دبئی میں انتقال کرگئی ہیں ،ان کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی منتقل کیاجائے گا، موت کی اطلاع ملتے ہی دبئی میں موجود ان کے مداح خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دبئی فارنزک سنٹر پر جمع ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں موجود بھارتی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایاکہ ایمریٹس ٹاور میں موجود ہوٹل کے کمرے میں سری دیوی گزشتہ شب گیارہ بجے انتقال کرگئیں ، اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے باتھ روم میں ہی سری دیوی کو دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طورپر راشد ہسپتال منتقل کیاگیا ۔اس ضمن میں ہوٹل کی انتظامیہ نے کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا تاہم ایک ملازم کا کہناتھاکہ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔بھارتی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق سری دیوی کو مردہ حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ سری دیوی شادی میں شرکت کیلئے اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ دبئی گئی تھیں۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 19 گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سری دیوی کی لاش ابھی تک رشتہ داروں کے حوالے نہیں کی گئی۔ پوسٹ مارٹم بارے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کچھ مراحل پر کام ہو رہا ہے ابھی رپورٹ مکمل ہونے کچھ وقت لگے گا۔