بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

موت سے ایک دن پہلے سری دیوی کی آخری تصویر سامنے آگئی،دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک،سی پی پی)سری دیوی کی اچانک موت پر بالی ووڈ انڈسٹری  سوگ میں مبتلا ہے ۔کسی کو بھی یقین نہیں آ رہا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کی اچانک موت کے بعد بہت سی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں لیکن وہ صرف ایک روز قبل کہاں تھیں اور کیا کر رہی تھیں؟ اس انکشاف پر بھی کسی کو یقین نہیں آ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی دبئی میں تھیں جہاں وہ اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی کے ہمراہ موہت مرواہ

کی شادی میں شریک ہوئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔ سری دیوی کے دیور اور اداکار سنجے کپور نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ وہ شادی میں شریک ہوئیں۔دریں اثنا سری دیوی کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ ان کی صبح اس درد ناک خبرسے ہوئی جس سے وہ بہت افسردہ ہیں۔اداکار نے بونی کپور اور ان کی دونوں بیٹیوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اس دکھ کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں، اداکارہ نے ہر اس مداح سے تعزیت کی جو سری دیوی کو چاہتا تھا۔اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ سری دیوی کا انتقال دل کی تکلیف کے باعث ہوا، وہ اس خبر سے بہت زیادہ صدمے میں ہیں جب کہ مسلسل رو رہی ہیں۔مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا ان کی صبح اس خوفناک خبرسے ہوئی، میری دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں، دنیا نے ایک قابل انسان کو کھودیا ہی۔بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس کا کہنا تھا کہ سری دیوی واقعی ایک لیجنڈ تھیں جو بہت جلدی سے چلی گئیں۔کترینہ کیف نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی کی وہ بہت بڑی مداح تھیں جو بہت زیادہ ہم درد بھی تھیں، میری تمام ہمدردی اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

اداکارسدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ وہ سری دیوی کے انتقال کی خبر سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں۔اداکاررتیش دیشمک کا کہنا تھا کہ انتقال کی خبر ان کے لیے خوفناک ہے، اس خبر کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔کاجول نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سری دیوی ان کے ذہن میں ہنستی اور باتیں کرتی گھوم رہی ہیں، وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک پورا ادارہ تھیں، جن کے گزر جانے کا یقین نہیں اوریہ انڈسٹری کا بڑا نقصان ہے۔

اداکارکمل حسن نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سری دیوی کو چھوٹی بچی سے ایک لیجنڈ خاتون بنتے ہوئے دیکھا ہے، ان کی شخصیت معمولی نہیں تھی، سری دیوی کے ساتھ بہترین لمحات گزارے ، ہم سب اداکارہ کو بہت یاد کریں گے۔اداکارجاوید کا کہنا ہے کہ وہ بہت حیران اور صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ بہترین ٹیلنٹ اور ان کی پسندیدہ پرفارمر انتقال کر گئیں۔کامیڈین اداکار جونی لیور کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے انتقال کے

بارے میں سن کر انتہائی غمگین اور صدمے میں ہوں، میری دعائیں ان کے خاندان کے لیے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ انتقال کی خبر سے بہت صدمے میں ہیں۔ اداکارہ نے اہل خانہ، دوست احباب اوران کے تمام مداحوں سے تعزیت کی۔اداکارانوپم کھیر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ کوئی ڈراؤنا خواب دیکھ رہے ہیں، یہ خبر بہت درد ناک ہے۔ایک قابل، خوبصورت اور بھارتی سنیما کی کوئین اوربہترین دوست نہیں اب رہیں۔ اداکارہ کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا جو بہترین لمحات اور یادیں ہیں۔لیجنڈ اداکاررجنی کانت کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں، انہوں نے ایک دوست کھودیا ہے جب کہ سری دیوی کی موت انڈسٹری کا بھی بڑا نقصان ہے۔ اہل خانہ کے ساتھ اداکارہ کی موت کا کرب وہ محسوس کررہے ہیں اور وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…