منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری دیوی کا اصل نام کیا تھا، موت کے وقت وہ دبئی میں کیا کر رہی تھیں ،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( سی پی پی ) بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں،ان کی عمر 55سال تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی عمر 55 سال تھی اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، وہ دبئی میں اپنے خاوند بونی کپور اور بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔سری دیوی 13 اگست 1963ء کو بھارت میں پیدا ہوئیں، سری دیوی 13 اگست 1963 کوپیدا ہوئیں پچپن سالہ

اداکارہ کا اصل نام شری اما ینگر ایاپن تھا، وہ مشہور اداکارانیل کپور اور سنجے کپور کی بھابھی تھیں۔انہوں نے 1976ء میں ایک تامل فلم میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنے فلمی کیرئیر کا آغازکیا، ، وہ فلم پروڈیوسر بھی رہیں، انہوں نے تامل، تیلگو اور ملیالم سمیت بالی ووڈ فلموں میں کام کیا، 1985ء میں انہوں نے اداکار متھن چکرورتی سے شادی کی جو کامیاب نہ ہوئی اور 3 سال بعد ہی ٹوٹ گئی۔بعد ازاں انہوں نے 1996ء میں فلم پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کی جو مرتے دم تک کامیاب رہی۔ اداکارہ نے چنچل اداؤں سے بالی ووڈ کو اپنا اسیر بنا لیا ، انہوں نے بالی وڈ فلموں سولہواں ساون (1978)، ہمت والا، موالی، تحفہ، نیا قدم، مقصد، ماسٹر جی، نذرانہ، مسٹر انڈیا، وقت کی آواز، چاندنی، صدمہ، نگینہ، چالباز، لمحے، خدا گواہ، گمراہ، لاڈلہ، جدائی (1997) میں کام کیا۔ بعدازاں 15 برس کے وقفے کے بعد ان کی فلم انڈسٹری میں واپسی ہوئی اور انہوں نے 2013ء میں فلم انگلش ونگلش اور 2017ء میں فلم مام میں کام کیا۔دریں اثنا سری دیوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورپرستارتو صدمے سے دوچار ہیں وہیں پوری بالی ووڈ انڈسٹری بھی ان کے گزرجانے سے بے حد افسوس میں ہے جس کا انہوں نے سوشل میڈیا پراظہارکیا ہے۔سری دیوی کے ساتھ متعدد فلموں میں کام

کرنے والے اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ ان کی صبح اس درد ناک خبرسے ہوئی جس سے وہ بہت افسردہ ہیں۔اداکار نے بونی کپور اور ان کی دونوں بیٹیوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اس دکھ کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں، اداکارہ نے ہر اس مداح سے تعزیت کی جو سری دیوی کو چاہتا تھا۔اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ سری دیوی کا انتقال دل کی تکلیف کے باعث ہوا، وہ اس خبر سے بہت زیادہ صدمے

میں ہیں جب کہ مسلسل رو رہی ہیں۔مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا ان کی صبح اس خوفناک خبرسے ہوئی، میری دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں، دنیا نے ایک قابل انسان کو کھودیا ہی۔بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس کا کہنا تھا کہ سری دیوی واقعی ایک لیجنڈ تھیں جو بہت جلدی سے چلی گئیں۔کترینہ کیف نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی کی وہ بہت بڑی مداح تھیں جو بہت زیادہ ہم درد بھی تھیں، میری تمام ہمدردی اور دعائیں ان کے خاندان کے

ساتھ ہیں۔اداکارسدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ وہ سری دیوی کے انتقال کی خبر سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں۔اداکاررتیش دیشمک کا کہنا تھا کہ انتقال کی خبر ان کے لیے خوفناک ہے، اس خبر کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔کاجول نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سری دیوی ان کے ذہن میں ہنستی اور باتیں کرتی گھوم رہی ہیں، وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک پورا ادارہ تھیں، جن کے گزر جانے کا یقین نہیں اوریہ انڈسٹری

کا بڑا نقصان ہے۔اداکارکمل حسن نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سری دیوی کو چھوٹی بچی سے ایک لیجنڈ خاتون بنتے ہوئے دیکھا ہے، ان کی شخصیت معمولی نہیں تھی، سری دیوی کے ساتھ بہترین لمحات گزارے ، ہم سب اداکارہ کو بہت یاد کریں گے۔اداکارجاوید کا کہنا ہے کہ وہ بہت حیران اور صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ بہترین ٹیلنٹ اور ان کی پسندیدہ پرفارمر انتقال کر گئیں۔کامیڈین اداکار جونی لیور کا کہنا ہے کہ سری دیوی

کے انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی غمگین اور صدمے میں ہوں، میری دعائیں ان کے خاندان کے لیے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ انتقال کی خبر سے بہت صدمے میں ہیں۔ اداکارہ نے اہل خانہ، دوست احباب اوران کے تمام مداحوں سے تعزیت کی۔اداکارانوپم کھیر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ کوئی ڈراؤنا خواب دیکھ رہے ہیں، یہ خبر بہت درد ناک ہے۔ایک قابل، خوبصورت اور بھارتی سنیما کی کوئین اوربہترین دوست نہیں اب رہیں۔

اداکارہ کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا جو بہترین لمحات اور یادیں ہیں۔لیجنڈ اداکاررجنی کانت کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں، انہوں نے ایک دوست کھودیا ہے جب کہ سری دیوی کی موت انڈسٹری کا بھی بڑا نقصان ہے۔ اہل خانہ کے ساتھ اداکارہ کی موت کا کرب وہ محسوس کررہے ہیں اور وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…