ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سونم کپور نے اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) سونم کپورنے اپنی منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا کے سامنے بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپورحال ہی میں ایک تقریب کے دوران انگلی میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی نظرآئیں جس کے بعد میڈیا میں ایک بار پھر ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

تقریب کے دوران جب سونم سے انگوٹھی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نیاپنے پچھلے بیانات کی طرح اس بار بھی منگنی، شادی اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں میڈیا کے سامنے کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرناپسند نہیں کرتی، پھر بھی آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری نجی زندگی میں دلچسپی لی۔اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری انگلی میں موجود انگوٹھی کی بات ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں یہ منگنی کی انگوٹھی نہیں ہیاور اگر یہ انگوٹھی منگنی کی ہوتی تو کیا میں آپ کونہیں بتاتی، میں نے صرف اسی انگلی میں نہیں بلکہ تمام انگلیوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا آپ میرے زیورات کے متعلق سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں اوروہ بھی خاص طور پرانگوٹھی کے بارے میں ہی کیوں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…