جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پریانکا چوپڑا پھرسے فلم’ ’اعتراض‘‘ میں نظر آئیں گی

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)’برفی‘ اور ’سات خون معاف‘ جیسی فلموں میں شاندار کردار ادا کرنے والی پگی چوپس ایک بار پھر ایک منفی کردار میں نظر آئیں گی۔خبریں ہیں کہ 33 سالہ پریانکا چوپڑا 14 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’اعتراض‘ کے سیکوئل میں ایک بار پھر ایسی شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو عمر رسیدہ شوہر کی بیوی بن کر منفی کردار کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اعتراض‘ میں پریانکا چوپڑا نے مونیکا راؤ نامی ایک خوبصورت نوجوان خاتون کا کردار ادا کیا تھا، جو فلم میں ایک عمر رسیدہ شخص یعنی امریش پوری کی بیوی بنتی ہیں۔فلم میں اکشے کمار نے ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جو پریانکا چوپڑا کے عمر رسیدہ شوہر کی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، جسے اداکارہ ہراساں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خاتون کے بجائے ایک مرد کو جنسی طور پر ہراساں ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم کی اچھوتی کہانی کی وجہ سے فلم نے نہ صرف باکس آفس پر اچھی کمائی کی، بلکہ اس نے اچھے تجزیے بھی بٹورے۔فلم میں کرینہ کپور بھی شامل تھیں، جنہوں نے اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔فلم میں اکشے کمار کو پریانکا چوپڑا جنسی طور پر ہراساں کرتی ہیں، جس کا مقدمہ اکشے کمار کی اہلیہ یعنی کرینہ کپور لڑتی ہیں۔اب اسی فلم کا 14 سال بعد سیکوئل بنے گا، اور خبریں ہیں کہ پگی چوپس نے بھی اس فلم میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کرلی۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق اگر رپورٹیں درست ثابت ہوئیں تو پریانکا چوپڑا امریکی ڈرامے کوانٹیکو 3 کی شوٹنگ کے بعد ’اعتراض‘ کے سیکوئل کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گی۔اطلاعات کے مطابق فلم پروڈیوسر سبھاش گئی نے فلم کے سیکوئل کے حوالے سے اداکارہ سے بات کی، جس پر اداکارہ نے بھی رضامندی ظاہر کی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’اعتراض‘ کے سیکوئل کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی، تاہم مرکزی منفی کردار پریانکا چوپڑا ہی ادا کریں گی، کیوں کہ سبھاش گئی ہمیشہ ہی پگی چوپس کی اداکاری کے معترف رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سبھاش گئی فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے کے بعد فلم کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کا اعلان کریں گے۔فوری طور پر فلم کی نمائش اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے کچھ پتہ نہیں چل سکا، تاہم اس بار فلم میں پریانکا چوپڑا کے شوہر کے لیے نصیر الدین شاہ اور رشی کپور جیسے اداکاروں کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…