اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

سونم کپور نے سوناکشی سنہا سے اپنے منفی رویئے پر معافی مانگ لی

datetime 14  فروری‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے سوناکشی سنہا سے اپنے منفی رویئے پر معافی مانگ لی۔بالی ووڈ میں فنکاروں کے درمیان دوستیوں اور اچھے تعلق کی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن کبھی کبھار ان کے درمیان لڑائیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں اور بہت سی لڑائیاں اس حد تک بڑھ جاتی ہیں کہ فنکار محفل میں ایک دوسرے کو نظرانداز کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں تاہم ایسا ہی کچھ سوناکشی سنہا کے ساتھ بھی ہوا۔

جو سونم کپور کے رویئے پر افسردہ ہوئیں۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سونم کپور اْن کے سامنے اکھڑ رویہ رکھتی ہیں جو کہ میرے خیال سے ایک غیر ضروری عمل ہے کیوں کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے سونم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دیگر اداکارائوں کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھیں۔سونم کپور نے سوناکشی سنہا کی ناراضگی کو محسوس کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ سے گرم جوشی سے ملی البتہ مجھے یاد نہیں میں نے آپ کے ساتھ کب بْرا رویہ اختیار کیا اور اگر آپ نے ایسا محسوس کیا تو ’میں اس بات کے لئے معافی چاہتی ہوں‘۔سونم کی معافی کو قبول کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے بھی دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ارے احمق نہ بنو، ہم سب مل کر ان شوز میں شریک ہوتے ہیں جہاں ایسی باتیں کہتے ہیں جو ہم حقیقت میں نہیں کہنا چاہتے۔ ہمیں معاملات کو بڑھانا نہیں چاہیے اور نہ ہی سنجیدہ ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…