منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سارا علی خان نے فلم’ ’ہندی میڈیم‘ ‘کے سیکوئل سے صبا قمر کی چھٹی کرادی

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان نے فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل سے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی چھٹی کرادی۔بھارت میں بالی ووڈ میں پے درپے کامیاب فلمیں دینے والے پاکستانی اداکاروں کا چرچا ہے ایک طرف جہاں فواد خان نے ہہت کم عرصے میں بالی ووڈ کو اپنا دیوانہ بنایا وہیں صبا قمر نے بھی اپنی پہلی ہی فلم ’ہندی میڈیم ‘ میں اداکاری سے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا دیا لیکن نوجوان بھارتی اداکارہ سارا علی خان نے صبا قمر کی اپنی ہی فلم سے چھٹی کرادی۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’ہندی میڈیم ‘ کے ہدایتکار ساکیت چوہدری نے فلم کی مقبولیت کے بعد دوسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں عرفان خان کے مد مقابل صبا قمر کے بجائے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی ساراعلی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق فلم ’ہندی میڈیم کے پروڈیوسر دنیش وجن نے سیف علی خان کے بزنس پارٹنر ہونے کی وجہ سے دوسرے سیکوئل میں سارا علی خان کو کاسٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ 23 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ بہترین کہانی کی وجہ سے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جب کہ فلم کا دوسرا سیکوئل اگست 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…