منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اداکارہ نور نے پانچویں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) ولی حامد سے طلاق کے بعد اداکارہ نور کی پانچویں شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم نور نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔اداکارہ نور بخاری میڈیا میں اپنی اداکاری سے زیادہ شادی اور طلاق کی خبروں کے باعث شہرت رکھتی ہیں ۔ نور اب تک چار شادیاں کرچکی ہیں اور چاروں مرتبہ ان کا گھر نہ بس سکا۔ کچھ عرصہ قبل نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے

طلاق لے کر شوبز کو چھوڑنے اور مکمل طور پر حجاب لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدا میں تو ان کے اس فیصلے پر خوب تنقید کی گئی اور اسے بھی سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ خیال کیا گیا تاہم لوگوں نے آہستہ آہستہ نور میں آئی اس تبدیلی کو قبول کرلیا۔ تاہم اداکارہ نور اب ایک بار پھر لوگوں کے نشانے پر ہیں اور میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ نور پانچویں شادی کرنے جارہی ہیں۔اپنی پانچویں شادی کی خبروں اور تنقید سے تنگ آکر نورنے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی پانچویں شادی سے متعلق چپ توڑ دی ہے۔ ویڈیو کی ابتدا میں اداکارہ نور نے ننھی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ وہ اس کی ماں کا دکھ محسوس کرسکتی ہیں کہ ان پر کیا گزررہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی زینب کے والدین کو صبر عطا کرے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔اسی ویڈیو میں نور نے روتے ہوئے اپنی پانچویں شادی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے مجھے کوئی شادی نہیں کرنی ہے، مجھ سے غلطیاں ہوئیں کہ میں نے شادی کرکے گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔نور نے کہا کہ ہر بار عورت کی غلطی نہیں ہوتی، کوئی بھی عورت اس دنیا میں چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو یا عیسائی ہو، اپنی شادی خراب کرنا نہیں چاہتی۔ اب میرے بارے میں افواہیں پھیلانا بند

کردیاجائے۔ میں اکیلی نہیں ہوں، میری بیٹی، میری ماں اور میری بہن میری ذمہ داری ہیں، میں ان تینوں کا فخر ہوں۔ مجھے اب کوئی شادی نہیں کرنی میری جتنی زندگی رہ گئی ہے مجھے صرف عبادت کرنی ہے، ابھی تومجھے اپنی چوتھی شادی کی طلاق کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تو میں پانچویں شادی کس طرح کرسکتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…