اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 29سالہ بھارتی نوجوان نے ایشوریہ رائے کو اپنی جنم دینے والی حقیقی ماں قرار دیدیا، 1998 میں لندن میں آئی وی ایف کے ذریعے پیدا ہوا اور ایشوریہ کے والدین یعنی میرے نانا نانی نے 2 سال
کی عمر تک پرورش کی جس کے بعد والد آدی ویلو ریڈی اسے لے کروشاکا پٹنم آگئے، سنگیت کمار تصویری ثبوت سامنے لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 20سالہ نوجوان سنگیت کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف فلم سٹار اور بچن فیملی کی بہو ایشوریا رائے اس کی حقیقی والدہ ہیں جنہوں نے اسے 1998میں لندن میں آئی وی ایف کے ذریعے جنم دیا ۔ پیدائش کے دو سال بعد تک اس کے نانا نانی یعنی ایشوریہ کے والدین نے اس کی پرورش کی جس کے بعد اس کے والد آدی ویلو ریڈی اسے لیکر وشاکا پٹنم آگئے۔ سنگیت کمار کے پاس اپنے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے کسی قسم کا دستاویزی ثبوت نہیں ، اس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس موجود دستاویزات اس کے رشتہ داروں نے ضائع کر دیں تاہم اپنے دعویٰ کی سچائی میں سنگیت کمار چند تصاویر جو کہ اس نے اپنے موبائل میں محفوظ کر رکھی ہیں دکھاتا ہے۔ سنگیت کمار ان دنوں تنہائی کا شکار ہے اور اس نے اپنی مبینہ والدہ ایشوریہ رائے کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔