ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور برطانوی یونیورسٹی میں طالب علموں کی معاشرے میں اہمیت پر لیکچر دیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور بالی ووڈ انڈسٹری کی ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہر قسم کا کردار بخوبی نبھایا اور اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ، علاوہ ازیں وہ نجی زندگی میں بھی اپنے حسن اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتی رہتی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے
بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے جم جوائن کیا جہاں انہوں نے سخت ورزش کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو قابو کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو برطانیہ کی یونیورسٹی ’’درھم‘‘ نے لیکچر دینے کی دعوت دی ہے ، وہ سالانہ تقریب میں طالب علموں کی معاشرے میں اہمیت پر خطاب کریں گی۔
کرینہ کپور طالبعلموں کو معاشرے میں اپنا آپ منوانے اور کامیاب زندگی گزارنے کے طریقے بتائیں گی، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں دعوت دی گئی ہے ۔واضح رہے کرینہ کپور خواتین کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد بھی کررہی ہیں، اس ضمن میں انہوں نے مختلف فلموں میں ایسے کردار اداکئے جو خواتین کیساتھ ہونیوالی معاشرتی زیادتیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔