منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

میری پیدائش لندن میں 1988 میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی سے ہوئی،ایشوریا رائے بچن میری ماں ہیں، 29 سالہ شخص کا دعویٰ

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

حیدر آباددکن(سی پی پی) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے 29 سالہ نوجوان سنگیت کمار نے دعوی کیا ہے کہ ایشوریا رائے بچن ان کی ماں ہیں اور اب وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی ماں بھی ہیں۔ ایشوریا دیگر اداکاراؤں کے برعکس اپنی 6 سالہ بیٹی آرادھیا رائے بچن کو ہروقت اپنے پاس رکھتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایشوریا

رائے بچن کا ایک اور بیٹا منظر عام پر آیا ہے جس نے دعوی کیا ہے کہ ایشوریا رائے ان کی ماں ہیں اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم کے رہائشی 29 سالہ نوجوان سنگیت کمار کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش لندن میں 1988 میں بذریعہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ہوئی تھی اور اپنی پیدائش کے 2 سال تک وہ ایشوریا کے والدین وریندا رائے اور آنجہانی کرشنا راج رائے کے ساتھ رہے تھے۔ بعد ازاں اس کے والد آدی ویلو ریڈی انہیں ویشاکا پٹنم لے آئے اور جب ہی سے وہ یہیں رہائش پزیر ہیں۔ سنگیت کا مزید کہنا تھا کہ وہ 27 سال تک اپنی ماں سے دور رہے ہیں وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں اور اب وہ اپنی ماں یعنی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سنگیت کے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے رشتے دار نے تمام ثبوت ضائع کردئیے۔ جبکہ ایشوریا رائے یا ان کے گھر والوں کی طرف سے ابھی تک اس دعوے کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…