منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اپنے کیرئیر کے دوران کئی بار طاقت کے نشے کا شکار بنی ہوں ،پریانکا چوپڑا

datetime 29  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیرئیر کے دوران کئی بار طاقت کے نشے کا شکار بنی ہوں اور کئی مرتبہ مجھے سپر اسٹارز کی گرل فرینڈز کے کہنے پر فلموں سے نکالا گیا۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال کا سامنا بھی کیا ہے جب انہیں کسی کے کہنے پر فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ جس کے کہنے

یا سفارش پر مجھے باہر کیا گیا وہ ممکنہ طور پرہیرو یا ہدایت کار کی گرل فرینڈ تھی اور اس کے کہنے پر مجھے اس وقت باہر کیا گیا جب میں فلم سائن کرچکی تھی اور میں کچھ بھی نہیں کرسکی۔ اس کے علاوہ مجھے فلم سے ان حالاتوں میں باہر نکالا گیا جب میں طاقتور مردوں کی خواہشات پوری نہیں کرسکتی تھی۔پریانکا نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی ثقافتی حدود ہوتی ہیں،

ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ امریکا کے صدر اور بااثر لوگوں کے خلاف کھڑی ہوگئیں۔ ہمارے اور ان کے رہن سہن میں بہت فرق ہے اور ہمیں میریل اسٹریپ کے اس اقدام کو سراہنا چاہئے۔ اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل جب عورتوں کی عزت کرنا شروع کردے گی تو صورتحال تبدیل

ہوجائے گی۔پریانکا نے مزید کہا کہ میں خواتین کو متاثرین نہیں سمجھتی بلکہ انہیں ایک باہمت خاتون کے روپ میں دیکھتی ہوں جو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے باوجود زندگی میں آگے بڑھتی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کا شمار آج ناصرف بالی ووڈ کی بلکہ ہالی ووڈ کی بڑی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…