بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

سونم کپورکا’’مہابھارت‘‘کی داستان پر فلم بنانے کا اعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)آنے والی فلم ’پیڈمین‘ کی تشہیر میں مصروف بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ’مہا بھارت‘ سیریز کے معروف ناولوں کے حقوق حاصل کرلیے، جن پر وہ فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔خیال رہے کہ ’مہابھارت‘ کو ہندو مت اور ہندوستان کی قدیم ترین منظوم داستان کی حیثیت حاصل ہے،

تاہم اس میں جدید دور کے مطابق تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔’مہابھارت‘ کے موضوع پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناولز میں انوجا چوہان کا ’بیٹل فار بتورا ‘ اور گووندا کا ’کرشنا ادے سنسکر‘ شامل ہیں۔اور ان دونوں ناولز کے مالکانہ حقوق اداکارہ سونم کپور نے حاصل کرلیے، یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے کتنے معاوضے کے بدلے یہ حقوق حاصل کیے۔اگرچہ ’مہابھارت‘ کے موضوع پر ڈرامے اور فلمیں بھی بنائی جاچکی ہیں، تاہم ان ناولز سے ماخوذ کوئی بھی فلم اور ڈرامہ نہیں بنایا گیا۔اب اداکارہ سونم کپور ان ناولز سے ماخوذ فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق سونم کپور نے دونوں ناولز کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے، جن پر اداکارہ فلم بنائیں گی۔اداکارہ کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ ان دونوں ناولز پر بننے والی فلموں میں کون سا کردار ادا کریں گی، تاہم یہ طے ہے کہ دونوں ناولز پر فلمیں ہی بنائی جائیں گی۔خیال رہے کہ سونم کپور نے جہاں ’’مہابھارت‘‘ کی داستان سے متعلق دونوں ناولز کے مالکانہ حقوق خریدے ہیں، وہیں انہوں نے انوجا چوہان کے ایک اور ناول ’دی زویا فیکٹر‘ کے بھی حقوق حاصل کر رکھے ہیں۔ان کی جانب سے ناولز کے مالکانہ حقوق حاصل کیے جانے کی خبر سے قبل یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ ’مہابھارت‘ کی داستان پر بننے والی فلم میں سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان اور فرحان اختر کے ساتھ کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی تھیں کہ ’مہابھارت‘ کی داستان پر بولی وڈ مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان بھی فلم بنانے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ سونم کپور ’مہابھارت‘ سے متعلق بننے والی فلموں میں عامر خان کو بھی شامل کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…