پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پریانکا نے ایک بار پھرایشیاء کی دلکش خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک سالانہ برطانوی سروے میں ’ایشیاء کی سب سے دلکش خاتون‘ ہونے کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے اخبار ایسٹرن آئی میں 2017 کی دلکش ایشیائی خواتین کے حوالے سے سروے ہوا جس میں سب سے زیادہ ووٹ پریانکا چوپڑا کو ملے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا نے پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا،

وہ پچھلے کئی سالوں سے اس فہرست پر نمبر ون رہیں، البتہ گزشتہ سال بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیاء کی دلکش خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔تاہم پریانکا دوبارہ اس سال کی فہرست میں نمبر ون پر آگئیں۔اس سال کی فہرست میں دپیکا پڈوکون ایشیاء کی تیسری دلکش خاتون قرار پائیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ہندوستانی اداکارہ نیا شرما کا نام رہا۔اس فہرست میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ تیسرے، پاکستانی

اداکارہ ماہرہ خان چوتھے جبکہ ہندوستانی اداکارہ دھرشتی دھامی پانچویں نمبر پر رہیں۔واضح رہے کہ پریانکا کو ان کے غیر ملکی ڈرامہ سیریل ‘اے بی سی کوانٹیکو‘ اور ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’بیواچ‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی پزیرائی ملی۔پریانکا چوپڑا نے اس اعزاز پر ایسٹرن آئی کا شکریہ بھی ادا کیا اور ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس اعزاز کے لیے میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اور میرے تمام مداحوں کا جن کی وجہ سے میں پانچویں بار یہ اعزاز جیت پائی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…