منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

لندن کے میئرصادق خان نے کترینہ کیف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) لندن کے میئر صادق خان نے کترینہ کیف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں برطانوی سپر اسٹار قرار دے دیا ہے۔لندن کے میئر صادق خان ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں وہ ممبئی، نئی دہلی اور امرتسر کا دورہ کریں گے، یہ دورہ بھارت اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید ہم آہنگی کے لیے کیا جارہا ہے۔

صادق خان کی بھارت میں موجودگی سے حکومتی اہلکاروں سمیت بالی ووڈ اسٹارز بھی بے حد خوش ہیں۔گزشتہ روز بھارت کے ارب پتی سرمایہ کار مکیش امبانی، ہدایت کار کرن جوہر اور پارلیمنٹیرین ملند ڈیورا نے صادق خان کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سچن ٹنڈولکر سمیت متعدد بھارتی ستاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران صادق خان نے کترینہ کیف

کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ مجھے برطانوی بالی ووڈ سپراسٹار کترینہ کیف سے مل کر بہت خوش ہوئی۔ کترینہ کی بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی دو بڑے شہروں اور ہماری بڑھتی ہوئی فلمی صنعتوں کے درمیان تعلق کی واضح مثال ہے۔صادق خان نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بڑے اور نامور اسٹارز کے ساتھ ملاقات کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…