منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ریکھا کا دپیکا کو خوبصورت ساڑھی کا تحفہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے فیشن کے معاملے میں بھی سب سے آگے نظر آتی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے بچپن کے دوست کے ساتھ موجود تھیں۔جبکہ ان کے مداحوں کی نظر کسی اور چیز پر نہیں بلکہ اس ساڑھی پر ٹھہر گئی جو دپیکا نے اس تقریب میں پہنی ہوئی تھی۔

اس تصویر میں دپیکا پڈوکون سرخ رنگ کی بنارسی ساڑھی میں موجود تھیں اور ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ساڑھی کسی اور نے نہیں بلکہ بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا نے دپیکا کو ان کی فلم ’پدماوتی‘ میں شاندار کام کے لیے تحفے میں دی تھی۔شادی کی تقریب میں دپیکا پڈوکون کی ساڑھی کی تعریف وہاں موجود بہت سے لوگوں نے کی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ یہ ساڑھی انہیں ریکھا جی نے تحفے میں دی

ہے۔خیال رہے کہ ریکھا کو خود ساڑھی پہننے کا بیحد شوق ہے، اور انہوں نے بولی وڈ میں بنارسی ساڑھیاں پہننے کے ٹرینڈ کا آغاز بھی کیا۔ان کے بعد اس اسٹائل کو بہت سی اداکاراؤں نے کاپی بھی کیا جن میں ودیا بالن کا نام سرفہرست ہوگا۔ریکھا خود بولی وڈ کی ہر تقریب میں صرف اور صرف بنارسی ساڑھی میں نظر آتی ہیں۔اگر دپیکا پڈوکون کی بات کی جائے تو اداکارہ کو بھی کئی مرتبہ ساڑھی میں دیکھا گیا ہے، دپیکا تو بہت سے انٹرویوز میں یہ بھی بتاچکی ہیں کہ ساڑھی ان کا پسندیدہ لباس ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…