منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ شردھا کپور اپنی فلموں کی مسلسل ناکامی کے باعث شدید پریشان

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) فلموں میں ناکامی کے باعث نامور بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے معاوضے میں کمی کا اعلان کردیا۔بھارتی اداکارہ شردھا کپور اپنی فلموں کی پے درپے ناکامی کے باعث شدید پریشان ہیں۔ ان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’حسینہ پارکر‘ اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ توقع کے خلاف باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں۔ فلموں کی ناکامی نے انہیں توڑ کر رکھ دیا اور وہ کافی دن تک میڈیا کا سامنا کرنے سے بھی کتراتی رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق’ ’حسینہ پارکر‘‘کی ناکامی نے شردھا کپور کو اپنے کیرئیر کے متعلق سوچنے پر مجبور کردیا ہے، وہ آج کل ایسے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں جو ان کے ڈوبتے کیرئیر کو سہارا دے کر انہیں پھر سے بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں کی صف میں لاکھڑا کرے اور اس کے لیے وہ اپنا معاوضہ تک کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔رپورٹس کے مطابق شردھا نہیں چاہتیں کہ ان کی اب کسی بھی فلم کا حال ’حسینہ پارکر‘ اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ جیسا ہو اسی لیے وہ اب ایک مضبوط کہانی والی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں،

یہاں تک کہ وہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح اپنے کیرئیر کے گراف کو تیزی سے اوپر لے جانے کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ عالیہ بھٹ اپنے فلموں کے انتخاب اور کامیابی کے باعث بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شردھا اپنے معاوضے میں کمی کے بعد کیا عالیہ بھٹ کو ٹکر دے پائیں گی۔واضح رہے کہ شردھا کپورکے پاس ان دنوں کوئی فلم نہیں ہے جب کہ عالیہ بھٹ فلم ’راضی‘ کی شوٹنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…