منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کنگنا کا فلم ’’پدماوتی‘‘ پر دیپیکا پڈوکون کی حمایت سے انکار

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دپیکا پڈوکون کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف جاری مہم کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں وہیں وہ بھارت میں خواتین کے حقوق کے خلاف بھی آواز اٹھانے میں پیش پیش رہتی ہیں لیکن انہوں نے فلم’پدماوتی‘ کی وجہ سے دپیکا پڈوکون کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف چلنے والی مہم کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا کو فلم ’پدماوتی‘ کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف شبانہ اعظمی نے ’دیپیکا بچائو‘ مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد وزیر اعظم سے دپیکا پڈوکون کی جان کی حفاظت کا تحفظ کرانا ہے،اس مہم میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے دستخط کرچکے ہیں جس میں ہیما مالینی، جیا بچن، کرینہ کپور، انوشکا شرما سمیت کئی دیگر اسٹارز شامل ہیں لیکن جب کنگنا رناوت کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے دستخط کرنے سے صاف انکار کردیا۔کنگنا کی دستخط نہ کرنے کی وجہ دراصل 2014 میں دپیکا پڈوکون کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جانا تھا جس میں دپیکا نے کنگنا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ ایوارڈ ان کے نام کردیا تھا لیکن یہ بات کنگنا کو ایک آنکھ نہ بھائی تھی جس کی کسر انہوں نے اب نکالی۔کنگنا کا کہنا تھا کہ دپیکا کو اگر اْس وقت میری حوصلہ افزائی ہی کرنی تھی تو وہ مجھ سے ذاتی طور پر کہتیں جبکہ اس طرح سب کے سامنے ان کا یہ اقدام مجھے احساس کمتری میں مبتلا کرنے کے مترادف تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…