ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سونم کپور کی پاکستانی اداکار فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ سونم کپور کی پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباددینے پربھارتیوں کو آگ لگ گئی ۔پاکستانیوں سے متعلق کچھ اچھا کہا جائے یہ بات بھارتیوں کو اتنی آسانی سے ہضم نہیں ہوتی۔ متعدد پاکستانی شخصیات بالی ووڈ

میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں لیکن اس کے باوجود متعصب بھارتی قوم کسی بھی حوالے سے ان کا ذکر تک برداشت نہیں کرتی۔بھارتی اداکارہ سونم کپورنے پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو توقعات کے عین مطابق تنقید کا طوفان امڈ آیا۔ سونم کپور ، فواد کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’’خوبصورت ‘‘ میں کام کر چکی ہیں اور ساتھی اداکارہ کی حیثیت سے ان کے اچھے اخلاق کی معترف بھی ہیں مگر ایک ٹویٹ پر ان کی قوم کو آگ ہی لگ گئی۔اپنی ٹویٹ میں سونم نے فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے خوشیوں کی دعا کی۔اس ٹویٹ کے بعد بہت سے بھارتی ٹوئٹرصارفین شاید یہ بھول گئے کہ سونم فواد کے ساتھ کام کر چکی ہیں اس لیے سالگرہ کی مبارکباد دینا ایک عام سی بات ہے، مگر آفرین ہے بھارتی قوم پر کہ ایک عام سی ٹویٹ کے ڈانڈے اڑی حملے تک سے ملا دیے گئے۔ایک صارف نے لکھا کہ سونم تم کیا سمجھو ممبئی حملہ، پٹھان کوٹ، اڑی اور بھارت پر ہونے والا ہر حملہ ہمارے دلوں کوچھلنی کرتا ہے لیکن تمہیں تو صرف پیسے سے پیار ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…