منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کے تیسرے سیکوئل میں اکشے اورارشد ایک ساتھ

datetime 3  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی ( سی پی پی )بالی ووڈ فلم جولی ایل ایل بی کے دونوں سیکوئل کی کامیابی کے بعد تیسرے سیکوئل میں اکشے کمار اور ارشد وارثی مداحوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے نظر آئیں گے۔بالی ووڈ میں فلموں کے سیکوئل بنائے جانے کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور ہر نئی فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانا اب لازمی سمجھا جاتا ہے ایسا ہی کامیڈی کے حوالے سے شہرت رکھنے والے

اداکار ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے پہلے سیکوئل میں مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا اور فلم کی کامیابی پر سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا مگر حیران کن طور پر فلم کے دوسرے سیکوئل میں ارشد وارثی کی جگہ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو کاسٹ کیا گیا۔’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار رہی اور سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کے کئی سین بھی کاٹ دیئے گئے تھے لیکن اس کے

باوجود فلم نے ریلیز کے ساتھ ہی زبردست بزنس کیا اور اکشے کمار کی اداکاری کو مداحواں نے خوب سراہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے اور دوسرے سیکوئل کی کامیابی کے بعد مداحوں میں تیسرے سیکوئل کا انتظار بڑھ گیا اور ساتھ ہی انہوں نے اکشے کمار اور ارشد وارثی کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی جو فلم کے ہدایت کار سبھاش کپور کی جانب سے پوری کردی گئی ۔ رپورٹس کے مطابق جولی ایل ایل بی کے تیسرے سیکوئل کے لئے اکشے کمار اور ارشد وارثی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…