اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 12 ربیع الاول کے موقع پر جہاں یہ دن مسلمان انتہائی عقیدت و احترام سے منا رہے تھے وہاں بھارت کے اداکار رشی کپور نے جامع مسجد نئی دہلی میں کھڑے ہو کر اپنی تصویر شیئر کی اور اس موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھارتی اداکار رشی کپور نے اپنے پیغام میں عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی اور ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دہلی کی جامعہ مسجد میں کھڑے ہیں، اس تصویر اور ان کی طرف سے جاری کیے گئے پیغام کو دیکھ کر پاکستانیوں کے دل میں موجود ان سے متعلق سارا
غصہ ختم ہو گیا، اس موقع پر رشی کپور نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے جہاں موجود لوگوں کو انہوں نے بہت اچھا پایا، یہاں لوگ بہت ہی پیارے اور تعاون کرنے والے تھے جنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہماری بھرپور مدد کی، پاکستانی ان کے اس پیغام پر بہت خوش ہیں کیونکہ بھارتی اداکار رشی کپور فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے لیکن مسلمانوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دینا ان کے سکرپٹ کا حصہ نہیں ہو سکتا۔ رشی کپور کے اس اقدام نے مسلمانوں کے دل میں ان کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
Eid Milad-Un-Nabi Mubarak! Prayers offered at Jama Masjid,New Delhi. pic.twitter.com/o6yXpg9Kle
— Rishi Kapoor (@chintskap) December 2, 2017
People of Jama Masjid and Chandni Chowk have been fantastic. Totally co operative,loving and helping us to film. Thank you Delhi. https://t.co/uI8GRFhBEG
— Rishi Kapoor (@chintskap) December 1, 2017