منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

رشی کپور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم مگر اس بار مسلمانوں کو ایسا پیغام دیدیا کہ سب کے دل جیت لئے

datetime 2  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)گزشتہ روز حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا دن مذہبی جوش وجذبے سے منا یا گیا مگر پاکستانی اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب رشی کپور نے اس بابرکت گھڑی سے متعلق مبارکباد کا

پیغام جاری کیا اور جامعہ مسجد نئی دہلی میں کھڑے ہو کر اپنی تصویر شیئر کی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکار رشی کپور نے پیغام جاری کرتے ہوئے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی اور ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دہلی کی جامعہ مسجد میں کھڑے ہیں۔ یہ تصویر اور پیغام دیکھ کر پاکستانیوں کے دل میں موجود ان سے متعلق سارا غصہ ختم ہو گیا جو اس سے پہلے ان کی باتوں پر تھا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے جہاں موجود لوگوں کو انہوں نے بہت اچھا پایا۔ یہاں لوگ بہت ہی پیارے اور تعاون کرنے والے تھے جنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہماری مدد کی۔ پاکستان ان کے اس پیغام پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ رشی کپور فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے مگر مسلمانوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دینا ہرگز ان کے سکرپٹ کا حصہ نہیں ہو گا۔یہ کام انہوں نے ذاتی طور پر کیا جس کا فلم کی شوٹنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دے کر مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…