جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نرگس فخری نے شادی کا فیصلہ کرلیا،لڑکا کون ہے ،نام سامنے آگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (امین این آئی)بالی ووڈاداکارہ نے نرگس فخری نے بولی وڈ فلم پروڈیوسر ادے چوپڑا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ برس ان دونوں کی جانب سے سادگی سے شادی کیے جانے کا امکان ہے۔نرگس فخری کی شادی سے متعلق تازہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے، جب ان کے اور پروڈیوسر ادے چوپڑے کے درمیان معاشقے کی خبریں آئے دن خبر رساں اداروں میں شائع ہوتی ہیں پونے مرر نے اپنی خبر میں بتایا کہ اگرچہ

نرگس فخری کی ٹیم نے ان کی اور ادے چوپڑا کی شادی سے متعلق افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ان دنوں مکمل طور پر امریکا میں رہائش پذیر ہے، تاہم وہ کام کے سلسلے میں ممبئی آتی رہتی ہیں۔نرگس فخری کی ٹیم نے ان کی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیاتاہم اخبار نے انتہائی مستند ذرائع سے بتایا کہ اداکارہ نے حال ہی میں ادے چوپڑا سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔خبر کے مطابق نرگس فخری نے نہ صرف ادے چوپڑا بلکہ ان کی والدہ پامیلا چوپڑا سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ نرگس فخری اور ادے چوپڑا نے 2018 میں سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ ان دونوں کے درمیان 2016 سے معاشقے کی خبریں چل رہی ہیں، ماضی میں ادے چوپڑا اداکارہ کو صرف اپنی دوست قرار دے چکے ہیں۔ادے چوپڑا نے میڈیا میں اپنے اور نرگس فخری کے درمیان معاشقے کی خبروں پر کبھی بھی برہمی کا اظہار نہیں کیابلکہ انہوں نے انٹرویوز کے دوران بھی اداکارہ کو اپنی بہترین دوست قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…