ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بریڈ پٹ نے انجلیناجولی سے شادی کوزندگی کی سب سے بڑی غلطی قراردیدیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی) نامورہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی کے لیے سابقہ اہلیہ جینیفر آنسٹن کو چھوڑنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ایک وقت تھا جب اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کا شمار ہالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا تھا، دونوں اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزاررہے تھے اور دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کو

ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش تھے پھر اچانک ان خوشیوں کو اس وقت نظر لگ گئی جب انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کااعلان کیا اور موقف اختیار کیا کہ بریڈ پٹ کا رویہ ان کے بچوں کے ساتھ نہایت نامناسب ہے وہ نہ صرف بچوں پر چلاتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان سے علیحدگی اختیار کررہی ہیں۔یہ خبر بریڈ پٹ کے ساتھ دونوں اداکاروں کے مداحوں پر بھی بجلی بن کر گری تاہم جولی کافیصلہ اٹل تھا۔ بریڈ پٹ نے جولی کے اس فیصلے کو بدلنے کے لیے کئی بار ان سے معافی مانگی اور کہا کہ وہ دوبارہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے جولی اور ان کے بچوں کو تکلیف پہنچے تاہم جولی نے واپس بریڈ پٹ کی زندگی میں آنے سے منع کردیا۔ جولی سے علیحدگی کے بعد بریڈ پٹ کو اپنی سابقہ اہلیہ جینیفر آنسٹن کی یاد پھر سے ستانے لگی۔بریڈپٹ کے دوستوں کے مطابق بریڈ پٹ کو جینیفر سے علیحدگی کے 12 سال بعد احساس ہوگیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ بیوی سے کتنی محبت کرتے ہیں اورانجلینا جولی کے لیے جینیفر سے علیحدگی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ بریڈ پٹ انجلینا جولی سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے رہے ہیں تاہم انہیں اپنی غلطی کا احساس کافی دیرسے ہوا ہے کیونکہ جینیفردوسال قبل ہالی ووڈ اداکار جسٹن تھروکس کے ساتھ شادی کرکے زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں۔واضح رہے کہ انجلینا جولی سے قبل ہالی ووڈ

اداکارہ جینیفرآنسٹن اور بریڈ پٹ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے اور یہ رشتہ 5 سال تک برقرار رہا تاہم 2005 میں فلم’مسٹر اینڈ مسز جان اسمتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران بریڈ پٹ اورانجلینا جولی ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے اور بریڈ پٹ جینیفرکو طلاق دینے کے بعد جولی کے ساتھ رہنے لگے بعد ازاں دونوں 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تاہم یہ شادی صرف 2 سال ہی قائم رہ سکی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…