دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی

29  ‬‮نومبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ایشیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جن کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔دور حاضر میں جہاں ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہیں وہاں سب سے زیادہ فائدہ مداحوں کے لیے یہ ہے کہ وہ با آسانی

اپنے پسندیدہ اداکاروں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار بھی اپنے مداحوں سے قریب سے قریب تر رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مداحوں کو باخبر رکھ سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ، دپیکا پہلی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر اتنے فالوورز ہیں۔ڈمپل گرل نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام کی جانب سے دی گئی شیلڈ کی تصویر بھی جاری کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام کا شکریہ ادا کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج یہ ایوارڈ وصول کرنے پر خاصی جذباتی ہوں اور یہ سنگ میل میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں رانی پدماوتی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے دپیکا ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں، ایک جانب انتہا پسند ہندوؤں نے ان کو ناک کاٹنے کی دھمکی دے رکھی ہے تو دوسری جانب ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…