جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’ ڈان تھری‘‘کے سیکوئل کی تیاریاں مکمل !

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ ڈمپل گرل نے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل سے پریانکا چوپڑا کی چھٹی کرادی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ دونوں نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نہ صرف متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے بلکہ مداحوں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں کو بھی اپنا گرویدہ کررکھا ہے تاہم اب دپیکا نے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل سے

پریانکا کوآئوٹ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل معروف فلمساز رطیش سدھوانی نے ’ڈان‘ کا تیسرے سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے دونوں سیکوئل کی طرح اس میں بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن اْن کے مد مقابل فلم کے دونوں سیکوئل میں ’جنگلی بلی‘ کا کردار نبھانے والی پریانکا چوپڑا تیسرے سیکوئل میں شامل نہیں ہوں گی۔ایک انٹرویو میں رطیش سدھوانی کا کہنا تھا کہ پریانکا امریکن ٹیلی وژن پروگرام ’کوانٹیکو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لہذا دپیکا پڈوکون کو ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دپیکا اس سے قبل شاہ رخ خان کے ساتھ ’اوم شانتی اوم‘، ’چنائے ایکسپریس‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…