منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کا حذف شدہ سین 20 سال بعد ریلیز

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(یو این پی) تاریخ کی کامیاب ترین ہالی ووڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا ایڈیٹنگ کے دوران حذف کیا گیا ایک سین 20 سال بعد منظر عام پر آگیا۔ہالی ووڈ جیمز کیمرون کی 1997میں بننے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا اس وقت فلم سے نکالا گیا ویڈیو کلِپ حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اپنی ریلیز سے دنیا بھر میں اب تک 2ارب ڈالرز سے زائد بزنس

کرنے والی فلم کے اختتامی لمحات کے مناظر کو دو دہائیوں کے بعد پیش کیا گیا ہے جس میں زندہ بچ جانے والی ہیئروئن ’روز‘ حادثے سے بچ جانے کے بعد شدید تکلیف اور صدمے میں دکھائی دیتی ہیں۔ایک منٹ اور 20 سیکنڈ پر مشتمل اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیرو کی موت کے بعد جب امدادی کارکنوں نے ہیروئن کو یخ بستہ پانی سے نکالا تو وہ افسردگی کے عالم میں تھی اور صدمے کے باعث اس پرسکتہ طاری تھا۔ اس دوران جب روز کی والدہ نے سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے گرما گرم مشروب پیش کیا تاہم صدمے سے چوْر اداکارہ اس کی جانب نہیں دیکھتی تو وہ کپ زبردستی اسے تھمادیا جاتا ہے۔یہ شارٹ کلپ اصلی فلم کے مناظر کا حصہ ہے جس میں کوئی ڈائیلاگ نہیں لیکن غمگین موقع کی مناسبت سے لائٹ میوزک ضرور ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…