منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو گالی دینا گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کو مہنگا پڑ گیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ قرۃ العین نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو گالی دے دی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے خلاف ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر  عائد کیے جانے والے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کو گالی بھی دے ڈالی۔

قرۃ العین بلوچ کا ٹویٹ گزشتہ روز اخبارات نے بھی شائع کیا مگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹائیگرز نے ٹویٹر پر قرۃ العین بلوچ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹویٹ کرتے ہوئے قرۃ العین بلوچ اپنے حواس میں نہیں ہوگی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان نے اپنی زندگی اور اپنا گھر جائیداد سب کچھ قوم کے لیے چھوڑ دیا اور ایشیا کا سب سے اچھا اور بڑا کینسر ہسپتال بنایا۔ ایک اور صارف نے قرۃ العین کو کہا کہ میں آپ کا بڑا فین تھا مگر آپ نے تین سالوں میں جو عزت کمائی آج وہ گنوا دی۔ ایک خاتون ٹویٹر صارف نے کہا کہ قرۃ العین بلوچ اور قندیل بلوچ میں کیا فرق ہے؟ ایک ٹویٹر صارف فرحان ورک نے کہا کہ قندیل بلوچ کے بعد ایک اور بلوچ عمران خان کا نام لے کر عوام کی توجہ حاصل کرنا چاہ رہی ہے لیکن معذرت آپ اس کے قابل نہیں ہیں۔ ایک صارف نے کہاکہ قرۃ العین کو کوک سٹوڈیو میں جا کر گانا گانا چاہیے۔ قرۃ العین نے اپنے خلاف کیے گئے کسی بھی ٹویٹ کا جواب نہیں دیا ہے اور وہ ابھی تک مکمل خاموش ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…