بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سْلْو‘ اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہوگئی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)رواں برس کی متعدد بولی وڈ فلموں کی طرح ’ڈرٹی گرل‘ ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سْلْو‘ بھی اچھا تاثر جمانے میں ناکام رہی۔خیال رہے کہ ودیا بالن کی فلم سے قبل بولی وڈ سلطان سلمان خان کی ’ٹیوب لائیٹ‘، شاہ رخ خان کی ’جب ہیری میٹ سیجل‘، رنبیر کپور کی ’ جگا جاسوس‘، نوازالدین صدیقی کی ’ بابو موشی بندوق باز‘، عرفان خان کی ’قریب قریب سنگل‘ عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اور سری دیوی کی ’موم‘ جیسی

فلمیں بھی اچھا تاثر جمانے میں ناکام رہی تھیں۔ان فلموں سے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ نہ صرف باکس آفیس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی، بلکہ یہ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا سکتی ہیں۔تاہم تمام فلمیں امیدوں کے برعکس ’فلاپ‘ ثابت ہوئیں، فلموں کے ناکام ہونے کے بعد سلمان خان اور شاہ رخ خان کو تو الٹے جیب سے پیسے ادا کرنا پڑے۔دیگر بولی وڈ فلموں کی طرح ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سْلْو‘ بھی اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہوگئی، اور 2 میں محض ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپے سے بھی کم پیسے بٹور سکی۔’تمہاری سْلْو‘ کو 2 دن قبل 17 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ’تمہاری سْلْو‘ نے پہلے ہی دن بھارت بھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے بٹورے، جب کہ فلم نے دوسرے دن اس سے بھی کم کمائی کی۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی 2 دن کے اندر ’تمہاری سْلْو‘ کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے بنی، جو ان اندازوں سے کم ہے، جو فلم کی نمائش سے قبل لگائے تھے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ ودیابالن کی وجہ سے ’تمہاری سْلْو‘ اچھا بزنس کرے گی، کیوں کہ ان کی پرانی فلمیں ’کہانی‘، ’ڈرٹی پکچر‘ اور ’نو ون کلڈ جسیکا‘ جیسی فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب گئیں تھیں۔تاہم کمائی سے ہٹ کر ’تمہاری سْلْو‘ سے متعلق اچھے تبصرے آ رہے ہیں،

نہ صرف فلمی ناقدین بلکہ عام شائقین نے بھی فلم میں ودیابالن کی اداکاری و کردار کو سراہا ہے۔خیال رہے کہ ’تمہاری سْلْو‘ میں ودیا بالن نے ایک ایسی گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں آگے چل کر ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی رات کی ریڈیو جوکی ’آر جے‘ بن جاتی ہیں۔فلم میں معمولی جھگڑوں اور پیار کے درمیان زندگی گزارنے والی ایک عام گھریلو عورت کے ریڈیو جوکی بننے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں سری دیوی کی 1987 میں آنے والی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’ہوا ہوائی‘ نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے، جسے بھی بہت پسند کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…