منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سلمان خان نے کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ انہیں کون سی ساتھی اداکارہ پسند ہے تاہم سلمان نے سب کا ہی دل رکھا اور کہا سب ہی بہترین اور پسند ہیں

تاہم جب کترینہ کیف کے بارے میں بات کی گئی تو دبنگ خان نے ان کی تعریفوں کے پل ہی باندھ دیئے ۔سلمان خان نے مسلسل 2 منٹ تک کترینہ کیف کی اداکاری اور ان کی دیگر صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ کترینہ کے ساتھ ہمیشہ اچھا وقت گزرتا ہے ٗوہ فلم میں ہر کام سنجیدگی اور سخت محنت سے کرتی ہیں ۔سلو میاں نے بتایا کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے میں کترینہ نے ایکشن سین بخوبی انجام دیئے حالانکہ یہ سب کچھ کرنا انتہائی مشکل اور رِسکی کام تھا لیکن کترینہ نے خوب دل لگا کر محنت سے یہ کر دکھایا۔سلمان نے اداکارہ کے بارے میں مزید بتایا کہ جس جگہ فلم کی شوٹنگ کی گئی، وہاں کا درجہ حرارت 50 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اتنی گرمی میں شوٹنگ کے بعد بھی کترینہ گھنٹے تک کرکٹ اور والی بال کھیلتیں ٗاس کے بعد وہ جم جاتیں اور بعد ازاں وہ ٹینس بھی سیکھا کرتیں اور ہم سب لوگ حیران ہوجاتے کہ آخر ان میں اتنی طاقت کہاں سے آتی ہے اور وہ تھکتی ہی نہیں ۔رومانس، تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر زندہ ہے رواں برس 22 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…