منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

انڈسٹری میں آنے والے لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں‘اداکاراحسن خان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی ایک سحرا میں موجود تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، یہ تصاویر ان کے نئے پروجیکٹ ’چھپن چھپائی‘ کی ہیں، جس کی شوٹنگ جوش و خروش سے جارہی ہے۔لیکن آخر یہ فلم ہے کس موضوع پر؟ کیوں نام سے تو یہ چھپنے اور پکڑنے کی کہانی لگتی ہے۔فلم کے مرکزی اداکار احسن خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی فلم کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’چھپن چھپائی

کا اسکرپٹ نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا، یہ ایک کامیڈی تھرلر فلم ہے، جس کی کہانی بے روزگار نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو جلدی پیسے کمانا چاہتے ہیں، اس کے لیے وہ غنڈا گردی کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اغواء بھی کرتے ہیں، لیکن ظاہر ہے آخر میں انہیں اس کے نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی ’گول مال‘، ’نامعلوم افراد‘ یا ’رانگ نمبر‘ جیسی ہی ہے۔اس فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی، جبکہ احسن خان کے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کے دوست زید شیخ اس فلم کی پروڈکشن کررہے ہیں، فلم میں وجدان اور علی رضوی نامی اداکار بھی کام کرتے نظر آئیں گے، اور احسن خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں آنے والے نے لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔احسن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ناپا وہ واحد اسٹیٹیوٹ ہے جہاں سے کافی قابل اداکار اور ہدایت کار سامنے آرہے ہیں، فلم چھپن چھپائی کی ٹیم بھی اس ہی اسٹیٹیوٹ کی ہے، اور مجھے لگا کہ اگر لوگوں کو فلم میں میری موجودگی سے کوئی فائدہ ہوسکتا ہے تو پھر میں انہیں ضرور سپورٹ کروں گا، ہمیں اس فیلڈ میں موجود نئے لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔اس فلم میں نیلم منیر بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ ناپا سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار طلت حسین، ارشد محمود اور عدنان جعفر بھی فلم میں موجود ہیں۔اس فلم کی موسیقی جوش بینڈ ترتیب دے رہے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…