بھارتی فلم ’’پدما وتی ‘‘نےبھارت میں ہنگامہ برپا کر دیا انتہا پسند ہندو تنظیم نے دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے کا اعلان کر دیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندو انتہا پسند جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے فلم ’’پدماوتی‘‘ریلیز کرنے پر دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دینے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ڈمپل گرل سے مشہور معروف

اداکارہ دپیکا پڈوکون کو انتہا پسند جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی فلم ’’پدماوتی‘‘ریلیز کی گئی تو وہ دپیکا کی ناک کاٹ دیں گے۔ واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘کی کہانی چتوڑ کی رانی پدماوتی اور چودھویں صدی میں دہلی کے سلطان کے درمیان ہونے والی لڑائی کے گرد گھومتی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ فلم میں رانی پدماوتی کے تاریخی کردار کو مسخ کیا گیا ہے۔ فلم اگلے ماہ یکم دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔کرنی سینا کے سربراہ لوکیندرا سنگھ کالوی نے دپیکا کی ناک کاٹنے کے علاوہ فلم کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ’’ناچنے والی‘‘ قراردیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انڈرورلڈ مافیا نے بھارتی تاریخ مسمارکرنے کے لیے فلم میں پیسہ لگایا ہے۔ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظرمہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے سنجے لیلا بھنسالی کو سیکیورٹی فراہم کی ہے جب کہ راجھستان کی چیف وومن کمیشن ثمن شرما اور سی بی ایف سی کے چیف پرسون جوشی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ فلم کی ریلیز کے وقت کسی قسم کا حملہ نہیں کیا جائےگاجبکہ فلم بینوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…