اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شوبز چھوڑ کر زرداری ہائوس کے قتل ہونے والے ڈرائیور خالد شہنشاہ کے بھائی حیدر شہنشاہ کے ساتھ گھر بسانے والی کرن بلوچ کی موت کا معمہ حل نہ ہو سکا، شوہر نے پولیس پوچھ گچھ میں واقعہ کو خودکشی قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شوبز چھوڑ کر زرداری ہائوس کے قتل ہونے والے ڈرائیور خالد شہنشاہ کے بھائی حیدر شہنشاہ کے
ساتھ گھر بسانے والی کرن بلوچ کی موت 7نومبر کی رات ڈیفنس کے علاقے میں عمارت کی دوسری منزل سے گر نے کے باعث ہوئی ۔ کرن بلوچ کی موت قتل تھی یا خودکشی اس سلسلے میں پولیس نے جب اس کے شوہر حیدر شہنشاہ کو شامل تفتیش کیا تو پوچھ گچھ کے دوران اس کے شوہر نے کرن بلوچ کی موت کو خودکشی قرار دیا۔دوسری جانب پولیس ابھی تک کرن بلوچ کی موت کا معمہ حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔