منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ اور کرن جوہرکی مشترکہ فلم ’’اتفاق‘‘ دلی سرکار کوپسند نہ آئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی مشترکہ فلم ’’اتفاق‘‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے لیکن اس نے بالی ووڈ کے بادشاہ اور نئی دہلی سرکار میں عدالتی جنگ چھیڑ دی ہے۔ کرن جوہر، شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے مشترکہ طور پر فلم ’’اتفاق‘‘

میں سدھارتھ ملہوترا، سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم اپنی کہانی اور اچھی اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں پسند کی جارہی ہے لیکن نئی دلی کی حکومت نے فلم کے پروڈیوسرز کو قانون شکنی پر عدالتی نوٹس بھجوادیا ہے۔نئی دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’’اتفاق‘‘ کے پوسٹر میں ایک شخص ہونٹوں میں سگریٹ دبائے سگریٹ کو لائٹر سے جلانے کی کوشش کررہا ہے، اس پوسٹر سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اداکار تمباکو نوشی کی تشہیر اور اپنے ناظرین کو اس کام کے لیے اکسا رہا ہو اور ایسا کرنا بھارتی قانون کے خلاف ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پوسٹر بھارت کے ’’سگریٹ اینڈ ادر ٹوبیکو پراڈکٹس ایکٹ 2003‘‘ کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس کی ذمہ داری مکمل طور پر فلم کے پروڈیوسرز پر عائد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’اتفاق‘‘ 3 نومبر کو بھارت بھر میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے بعد نئی دلی کے محکمہ صحت نے قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…