پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ایشوریا رائے بچن کی نازیبا تصاویر لینے پرابھیشیک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے ٗتمام تصاویر ڈیلیٹ کرادیں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نازیبا تصاویر لینے پرابھیشیک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے اور تمام تصاویر ڈیلیٹ کروادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایشوریا رائے اور ان کے شوہرابھیشیک بچن نے بھارت کے صف اول ڈیزائنر منیش ملہوترا

کی پارٹی میں شرکت کی۔ ایشوریا پارٹی میں نیلے رنگ کا مختصر لباس اور ہائی ہیل پہن کر آئی تھیں اور پارٹی انجوائے کررہی تھیں جب کہ ان کے شوہر ابھیشیک پارٹی کا لطف لینے کے بجائے اسی فکر میں مبتلا نظرآئے کہ کہیں ان کی بیگم کے مختصر لباس پر کسی کی نظر نہ پڑ جائے۔اس موقع پر میڈیا بھی منیش ملہوترا کے گھر کے باہر موجود تھا۔ تقریب سے واپسی پرابھیشیک بچن ایشوریا رائے کو آگاہ کرتے رہے کہ باہر میڈیا موجود ہے لہٰذا سنبھل کر باہرآئیں جبکہ منیش ملہوترا بھی ایشوریا کو باہر تک چھوڑنے آئے ٗ جیسے ہی ایشوریا نے گھر کے باہر قدم رکھا فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینی شروع کردیں جبکہ ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز کو مسلسل تصاویر لینے سے منع کرتے رہے۔ایشوریا جب کار میں بیٹھ رہی تھیں اس وقت ایک فوٹوگرافر نے ان کی تصویر کھینچ لی یہ دیکھ کر ابھیشیک اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور فوٹو کھینچنے والے شخص پر خوب بھڑکے، اس کے باوجود جب ابھیشیک کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے کیمرے سے ایشوریا کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کرادیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…