جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

ودیا بالن نے پاکستانی مداحوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ادا کارہ ودیا بالن اپنی آنے والی فلم ’ تمہاری سْلْو‘ کی تشہیر کیلئے پاکستان اور بھارت کی سرحد پر بھی پہنچ گئیں ٗادارکارہ نے بھارتی فوجیوں اور خواتین اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ودیا بالن نے بھارتی ریاست گجرات میں پاک ٗبھارت سرحد کا دورا کیا۔

ودیا بالن گجرات کے شہر بھوج سے 150 کلو میٹر دوری پر واقع پاکستان اور بھارت کے بارڈر پر پہنچیں جہاں انہوں نے نہ صرف بھارتی خواتین اہلکاروں کے ساتھ ’ تمہاری سْلْو‘ کے گانے ’ہوا ہوائی‘ پر رقص کیابلکہ انہوں نے مرد اہلکاروں کے ساتھ بھی باتیں کیں۔ودیا بالن کے دورے کے دوران بھارتی خواتین فوجی اہلکاروں نے انہیں صحرائی علاقے کا دورہ بھی کروایا جبکہ علاقے میں شدید گرمی اور دھوپ کے باعث خواتین اہلکاروں نے اداکارہ

کو چھتری کے ذریعے سایہ بھی فراہم کیا۔ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلمی دنیا میں آنے کے لیے بہت محنت کرکے اپنا وزن کم کیا۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ ان کے بھاری بھر کم وزن کے باعث مسترد کیا گیاجس کے بعد انہوں نے سخت محنت کرکے اپنا وزن کم کیا لیکن ایک بار پھر وہ بھاری بھر کم ہوگئیں ہیں کیوں کہ ان کی جسمانی بناوٹ ہی ایسی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…