جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی وہ فلم جس میں سلمان،عامر اور شاہ رخ ایک ساتھ نظر آئینگے،عوام کو بے صبری سے انتظار

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ ادا کار عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی مہمان اداکار کے طور پر کام کریں گے۔ بھارتی فلم نگری کے تینوں خانز عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ کبھی کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

سلمان خان نے جب 2015 میں شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ کا ٹریلر شیئر کیا تھا اس کے بعد سے ہی تینوں خانز کی ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خبریں زیر گردش رہیں اور تینوں خانز نے بھی کئی مرتبہ اچھی اسکرپٹ کی صورت میں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم اب فلم نگری کے یہ تینوں خانز اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرنے والے ہیں اور ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز میگا بجٹ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی نظر آئیں گے۔عامر خان نے جہاں شاہ رخ خان کو فلم میں مختصر کردار کیلئے راضی کیا وہیں یش راج فلمز کے مالک آدتیہ چوپڑا نے سلمان کو بھی منا لیا۔فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ مالٹا سے شروع کی گئی۔ اس فلم کی کاسٹ میں تینوں خانز کے علاوہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…