بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2018 میں’ ’دبنگ تھری‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا کی ویسے تو 2 دن قبل ہی ہارر ایکشن فلم ’اتفاق‘ ریلیز ہوئی ہے، تاہم وہ سلمان خان کی ’دبنگ تھری‘ کے لیے زیادہ پریشان ہیں۔فلم ساز ارباز خان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 2018 میں’ ’دبنگ تھری‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا، تاہم انہوں نے فلم کی ہیروئن

کے حوالے سے واضح اعلان نہیں کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا تھا کہ ’دبنگ تھری‘ میں سنی لیونی کو صرف آئٹم سانگ کے لیے ہی نہیں بلکہ اور کسی کردار کے لیے بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔ارباز خان کے اس بیان کے بعد یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ’دبنگ‘ فلم سیریز میں اس بار سوناکشی سنہا ہیروئن کے روپ میں نظر نہیں آئیں گی۔تاہم اب سوناکشی سنہا نے واضح کردیا کہ وہ ’دبنگ‘ سیریز کا حصہ ہوں گی، اور وہ ’دبنگ تھری‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ ’دبنگ تھری‘ میں ان کا کردار کچھ مختصر بھی کیا گیا تو بھی وہ فلم کا حصہ ہوں گی۔سوناکشی سنہا نے مزید بتایا کہ ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کردی جائے گی۔دبنگ گرل کا کہنا تھا کہ فلم میں انہیں کاسٹ نہ کیے جانے کی خبروں پر وہ فکر مند نہیں تھیں بلکہ وہ اور سلمان خان ایسی خبروں پر ہنستے رہے۔دبنگ میں ’رجو‘ کا کردار ادا کرنے والی سوناکشی سنہا نے واضح کیا کہ لوگ بھلے ہی ’دبنگ‘ اور ’راؤڈی راٹھوڑ‘ کو مرد ہیرو کی فلمیں کہیں، مگر انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں کیوں کہ ان ہی فلموں نے انہیں بولی وڈ میں جگہ بنانے میں مدد دی۔سوناکشی سنہا نے بولی وڈ سلطان سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دبنگ فلم کی وجہ سے ہی وہ بولی وڈ میں شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں۔اداکارہ نے تسلیم کیا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں

’دبنگ‘ کی رجو کی وجہ سے ہیں۔خیال رہے کہ سوناکشی سنہا نے 2010 میں آنے والی رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اسی فلم کے سیکوئل میں بھی وہ کام کرتی نظر آئیں۔سوناکشی سنہا نے اکشے کمار کے ساتھ ’

راؤڈی راٹھوڑ‘ میں بھی کام کیا، جو بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔’سن آف سردار، ونس اپن ٹائم ان ممبئی دوبارہ، آکرہ اور فورس 2 جیسی فلموں میں کام کرنے والی سوناکشی سنہا اب تک 21 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…