جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فلم جس نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہندوستان سمیت پوری دنیا میں دھوم مچادی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این ین آئی)نمائش کے لیے تیار بولی وڈ کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ ویسے تو شروع دن سے ہی متنازع رہی ہے، تاہم اس فلم کے صرف ٹریلر نے ہی ہندوستان بھر میں دھوم مچادی۔’پدماوتی‘ کے ٹریلر نے محض 24 گھنٹوں میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہندوستان کی دیگر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم

کیا۔’پدماوتی‘ کے ٹریلر کو گزشتہ ماہ 9 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں 15 ملین بار سے زائد بار دیکھا گیا، جو ایک ریکارڈ ہے۔بولی وڈ کی کسی بھی فلم کا ٹریلر اتنی زیادہ بار نہیں دیکھا گیا، ’پدماوتی‘ سے قبل رواں برس ریلیز ہونی والی بھارتی فلم ’باہوبلی 2‘ کے ٹریلر کو 11 ملین بار دیکھا گیا تھا۔’پدماوتی‘ کے پہلے ٹریلر کی کامیابی اور لوگوں کی جانب سے ملنے والے مثبت رد عمل پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پر تعیش پارٹی کا اہتمام کیا۔اداکارہ نے نہ صرف ’پدماوتی‘ کے ٹریلر کی کامیابی بلکہ اسی فلم کے گانے ’گھومر‘ پر ملنے والے مثبت رد عمل پر بھی اپنے بولی وڈ دوستوں کو پارٹی میں مدعو کیا۔دپیکا پڈوکون نے پر تعیش پارٹی کا اہتمام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر کیا، جس میں رنویر سنگھ، شاہ رخ خان، کرن جوہر، سارہ علی خان، جھانوی کپور، سوناکشی سنہا اور ابھیشک بچن سمیت دیگر بولی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔دپیکا پڈوکوں کی جانب سے پارٹی منعقد کیے جانے اور اس میں رنویر سنگھ کی شرکت کے ساتھ ہی یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ ان دونوں میں ایک بار پھر روابط بڑھنے لگے ہیں۔واضح رہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی تاریخی فلم ’’پدماوتی‘‘ کویکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی کا کردار ادا کیا، اس فلم میں وہ شاہد کپور یعنی راجا راول رتن سنگھ کی دوسری اہلیہ بنی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…