بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شردھا کپور کی فلم کی شوٹنگ کے دوران موبائل فون پر پابندی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) شردھا کپور کی نئی فلم ’ ساہو‘ کی کہانی خفیہ رکھنے کے لئے شوٹنگ کے دوران موبائل فون پر پابندی لگادی گئی ہے۔بالی ووڈ میں ’’عاشقی 2‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شردھا کپور اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ہدایت کاروں کی اولین پسند بن گئی ہیں،

اس وقت بھی ایکشن سے بھر پور فلم ’’ساہو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ بھارت میں مختلف جگہوں پر فلمائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’’ساہو‘‘ کی پروڈکشن ٹیم نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود تمام ٹیکنیکی عملے اور اداکاروں پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے تاہم شردھا کپور اور پرابھاس کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ساہو کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ وقت سے پہلے ہی فلم کی کہانی یا شوٹنگ کی جگہ کا لوگوں کو علم ہو کیوں کہ اس سے فلم دیکھنے کا مزہ نہیں رہتا۔ اس لئے فلم یونٹ سے منسلک ہر شخص پر شوٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے، شوٹنگ کے لیے آنے والوں کے لئے خصوصی لاکرز بنائے گئے ہیں جہاں وہ موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات رکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’ساہو‘ میں شردھا کپور اور پرابھاس کے ہمراہ نیل نتن اور آرون وجے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا پوسٹر اکتوبر میں جاری کردیا گیا ہے جب کہ فلم کو 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…