ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ٹائیگر زندہ ہے ‘کی شوٹنگ کے دوران خراب موسم کے باعث ، اداکار سلمان خان کی صحت ناساز ہوگئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا ّ(این این آئی)ہدایت کار علی عباس ظفرنے کہا ہے کہ آسٹریا میں’ ٹائیگر زندہ ہے ‘کی شوٹنگ کے دوران خراب موسم کے باعث ، اداکار سلمان خان کی صحت ناساز ہوگئی۔آسٹریا کے علاقوں میں کی جانے والی شوٹنگ کے بارے میں ظفر نے بتایا کہ جوسین ہم اسکرین کے اوپر دیکھتے ہیں وہ برعکس شوٹ کے ،کافی

آسان لگتے ہیں لیکن فلم کا ایک سین جو ہم نے آسٹریا میں شوٹ کیا ہے اس میں کامیابی حاصل کرناکافی مشکل رہی ۔انہوں نے بتایا کہ ‘ٹائیگر زندہ ہے’ فلم کے کافی حصوں کیلئے ہمیں آسٹریا کے پہاڑوں پر شوٹنگ کرنی پڑی جہاں تمام وقت ایک جیسا لگتا ہے اور ہر وقت وہاں برف جمی رہتی ہے۔اس شہر میں شوٹنگ کرنے کا مطلب ہے کہ ہر وقت غیر متوقع صورتحال کیلئے تیار رہیں۔ اس مشکل صورتحال میں پوری ٹیم نے بہت سی مشکلیں جھیلی وہی اداکار سلمان خان کی صحت بھی خراب ہوگئی لیکن پھر بھی فلم کے ایکشن سین کیلئے انہوں نے اپنی اچھی کرگردگی دکھائی۔ہدایت کار نے ٹیم میں بین الاقوامی ممبر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کافی مضبوط ہے کیونکہ ہماری ٹیم میں وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے جیمز بانڈ کی فلم’اسپیکٹر’ میں کام کرچکے ہیں اور پوری ٹیم اس بات سے مطمئن ہے کہ ہم یہاں فلم شوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکول’ٹائیگر زندہ ہے’ میں کترینہ کیف بھی شامل ہیں ۔5 ممالک میں شوٹ کی جانے والی یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…