جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کیلئے 40 ٹن وزنی ٹرک کا دھماکہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے ایک سین کی شوٹنگ کیلئے 40 ٹن وزنی ٹرک کا دھماکہ کیا گیا۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کی شوٹنگ انتہائی شاندار طریقے سے جاری ہے۔ فلم ساز علی عباس ظفر عکس بندی کے دوران ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ فلم بینوں کو حقیقی

مناظر دکھائے جائیں، یہی وجہ ہے کہ فلم کے تمام اسٹنٹس کے فرائض ہالی وڈ کے مشہور اسٹنٹ ڈیزائنر ٹام اسٹرودر نے انجام دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹام کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران 15 گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا جن میں سے 4 گاڑیاں اْس وقت متحرک تھیں جبکہ سب سے بڑا دھماکا ٹرک کا تھا جس کا وزن 40 ٹن تھا۔ٹرک دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ کچھ دیر کیلئے ہر طرف سناٹا چھا گیا تاہم یہ سب ہی

اسٹنٹ کافی مشکل تھے ٗفلم ساز کے مطابق فلم میں سب سے مختلف اسٹنٹس دیکھنے کو ملیں گے جو اب تک کسی بالی وڈ فلم میں نہیں دیکھے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹام نے کافی بہترین اسٹنٹ ڈیزائن کیے ہیں جنہیں دیکھنے میں کافی مزہ آئے گا۔رواں برس 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ خوبرو ادکارہ کترینہ کیف ایکشن میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…