منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پریانکا چوپڑا پر بھی ہالووین کا بخار چڑھ گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

نیویارک(این این آئی) پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلموں اور سیریلز میں کام کیا کرنے لگیں ان پر بھی ’’ہالووین‘‘ کا بخار چڑھ گیا ہے اور انہوں نے چڑیل کا روپ دھارلیا ہے۔امریکا اور یورپین ممالک میں مغربی تہوار’’ہالووین‘‘بہت ذوق و شوق سے منایا جاتا ہے

اس تہوار پر مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد عجیب وغریب حلیہ اور خوفناک شکلیں بناکر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔ صرف بین الاقوامی ممالک کے لوگ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ بھی ہالووین کے رنگ میں رنگا نظرآتا ہے۔نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے ہالووین کے موقع پر سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں وہ چڑیل کاروپ دھارے نظر آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے شو’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں امریکا میں موجود ہیں۔ ہالووین کے موقع پر انہوں نے بھی امریکیوں کے ساتھ یہ تہوار منایا لیکن اپنے اندازسے۔پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیومیں وہ خوفناک چڑیل کا روپ دھارے تمام لوگوں کو ہالووین کی مبارکباد دیتی نظرآرہی ہیں۔جب کہ ایک تصویر میں اداکارہ نے اپنے چہرے پر خوفناک میک اپ کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ہالووین کے موقع پر مشہور کردار’’سپرمین‘‘کے روپ میں نظرآئے تھے۔ ٹروڈو کی تصاویر اور ویڈیوز کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…