منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سلمان اور کترینہ کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کی تصویریں منظر عام پر آگئی۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے ہیں جب کہ کچھ

روز قبل سلمان خان نے ٹویٹر پرفلم کے پوسٹرز بھی شیئر کیے تھے مگر اب بالی ووڈ کے تجریہ کار ترن آدارش نے ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کی مختلف تصویریں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔ایک تصویر میں سلمان خان اور کترینہ کیف فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ترن آدارش نے ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کی تصویریں پہلی بار ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں جب کہ یہ شوٹنگ آسٹریا، یونان، مراکش اور ابوظہبی میں کی گئی تھی۔ہدایت کار علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی شوٹنگ اچھے مقامات پر کی گئی تھی جسے لوگوں نے بے حد سراہا تھا لہذا لوگوں کی پسند کو مدنظررکھتے ہوئے فلم کے سیکوئل میں بھی شوٹنگ کے لیے 4 مختلف ممالک کا انتخاب کیا گیا کیوں کہ کچھ مناظر کو فلم کا اہم حصہ بنانے کی ضرورت تھی۔واضح رہے فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ 2012 میں ریلیزہوئی تھی جس میں ہدایت کاری کے فرائض کبیر خان نے انجام دیے تھے تاہم دوسرے سیکوئل میں ہدایت کار کو تبدیل کیا گیا ہے جب کہ فلم رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…