جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سارک ممالک کیساتھ مشترکہ فلمسازی موجودہ دور کی ضرورت ہے، میبل خان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) خوبرواداکارہ وماڈل میبل خان نے کہا ہے کہ سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا عمل بھی موجودہ دورکی ضرورت ہے۔میبل خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ہماری فلم انڈسٹری کودوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کی اشد ضرورت ہے۔

بھارت، ایران، چائنہ اوردیگرمغربی ممالک کے ساتھ مل کر یا سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا عمل بھی موجودہ دورکی ضرورت ہے۔ دنیا بھرمیں اس وقت کو پروڈکشن پرتوجہ دی جارہی ہے۔ اس سے دو بڑے فائدے ہوتے ہیں، ایک تودوممالک کے درمیان تعلقات مستحکم اورمضبوط ہوتے ہیں اوردوسرا دونوں ممالک کے لوگ جب مل کرکام کرتے ہیں تواس سے بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے، جومستقبل میں آگے بڑھنے کے لیے درست سمت کا تعین کرتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ معروف فلمسازسہیل خان نے تقریباً دس ، بارہ سال قبل بھارتی فلم میکراورڈائریکٹر مہیش بھٹ کے ساتھ مل کر کوپروڈکشن کی بنیاد رکھی اوراس طرح سے پاکستان اوربھارت کے درمیان کوپروڈکشن کا سلسلہ شروع ہوا۔ اسی کڑی کی بدولت بہت سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ وہ دور تھا جس کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری کا دوسرا جنم ہوا اوریہاں پرکام کرنے والوں نے اس بارے میں سوچنا شروع کیا

کہ اگر ویران سینما گھروں کو آباد کرنا ہے توہمیں اپنے کام میں جدت لانا ہوگی۔میبل خان نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں فلم میکنگ کے معیارمیں بہتری دکھائی دے رہی ہے اوربہت سے نوجوان فلم کے شعبے سے وابستہ ہورہے ہیں۔ دوسری جانب کو

پروڈکشن کوفروغ دینے کے لیے ہمارے ملک کے فلم میکر آجکل خاصے سرگرم ہیں، اس لیے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی اوریہاں ہونے والا کام دنیا بھرمیں پسند کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…