جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کترینہ تھوڑی دیر عالیہ بھٹ کی ٹرینر بنی تو عالیہ کی شامت آگئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں اسی وجہ سے جب وہ عالیہ بھٹ کی تھوڑی دیر کے لیے ٹرینر بنی تو جیسے عالیہ کی شامت ہی آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف، کرینہ کپور،

ملائکہ اروڑا اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی شاگرد اور ان ہی کے فٹنس سینٹر میں ورزش کرتی ہیں۔ دیگر لوگوں کی طرح یہ ایک دوسرے کو فٹنس ٹپس بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی صورت حال اْس وقت پیش آئی جب کترینہ اور عالیہ ایک ہی وقت فٹنس سینٹر پہنچیں لیکن یاسمین کراچی والا موجود نہیں تھیں۔ٹرینر کی غیر

موجودگی میں کترینہ نہ صرف عالیہ کی استاد بن گئیں بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو بھی اپ لوڈ کردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کی ہدایات پر عالیہ بھٹ وزن اْٹھاکر آدھی اٹھک بیٹھک (اسکواٹ) کررہی ہیں، کترینہ کیف ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اٹھک بیٹھک کی گنتی بھی گن رہی ہیں اور مزید 300 بار اٹھک بیٹھک کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…