ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

شرمین عبیدچنائے اپنی ٹوئیٹس پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبیدچنائے اپنی ٹوئیٹس پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستانی ہدایتکارہ اور فلمساز شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پر کچھ پیغامات پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب آغا خان ہسپتال

(اے کے یو) میں جانے والی ان کی بہن کو علاج کرنے والے ڈاکٹر نے فیس بک پر ایڈ کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے 23 اکتوبر کو اپنے پیغامات میں لکھا تھا کہ گزشتہ شب میری بہن اے کے یو ایمرجنسی میں گئی اور وہاں کے ڈاکٹر نے اسے فیس بک پر ایڈ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا تھا کہ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر اس سوچ کو ٹھیک سمجھتا ہے کہ کسی خاتون مریضہ کی تفصیلات حاصل کرکے اسے فیس بک پر ایڈ کرے ٗ یہ اخلاقیات کے خلاف ہے۔ایک اور پیغام میں انہوں نے اسے ہراساں کرنا کہتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا تھا ۔یعنی ابتدائی دو ٹوئیٹس میں شرمین عبید چنائے نے اسے سرحدوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور تیسرے میں اس واقعے کو ہراساں کرنا کہا تھا جبکہ انہوں نے ڈاکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا بھی کہا۔اب سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کرنے لگی کہ اس متعلقہ ڈاکٹر کو آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے فارغ کردیا ہے۔اے کے یو

انتظامیہ نے اس افواہ کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال ہمیشہ رازداری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتا ہے اور کبھی بھی کسی ملازم یا مریض کے بارے میں معلومات جاری نہیں کرتا۔دوسری جانب غیرمصدقہ رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ ڈاکٹروں کو جانے دیا گیا ہے۔اس واقعہ پر اپنی ٹوئیٹس کے نتیجے میں شرمین عبید چنائے کو بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔معروف شخصیات جیسے علی معین نوازش کے مطابق شرمین نے فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ کو ہراساں کرنے قرار دے کر اس ہراساں ہونے والے حقیقی متاثرین کی تکلیف کو غیراہم کردیا ہے۔ایک پوسٹ میں متعلقہ ڈاکٹر کے ایک ساتھی نے یہ تاثر دیا کہ معروف ہدایتکارہ نے ڈاکٹر کی برطرفی کے لیے اپنی شہرت کی طاقت کا غلط استعمال کیا۔اس حوالے سے لوگوں نے ملا جلا رد عمل کا اظہار کیا جن میں سے کچھ فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ کو ہراساں کرنا

قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ ڈاکٹر کو ملنے والی سزا کا زیادہ قرار دے رہے ہیں تاہم شرمین عبید چنائے کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنے خاندان کی طاقت استعمال کرنے کا تاثر بھی غلط قرار دیا جارہا ہے جو کہ خود ان کی اپنی فلموں سے متضاد ہے جس میں عدالتی نظام کو مساوی بنیادوں پر کام کرنے کا کہا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…